ایک دفعہ ایک نوجوان لڑکے نے ایک کسان کی جگہ نوکری کے لیے درخواست دی۔ کسان نے لڑکے سے اس کی قابلیت کے بارے میں پوچھا تو لڑکے نے جواب دیا کہ میں طوفان میں بھی سو سکتا ہوں، کسان یہ سن کر تھوڑا حیران ہوا لیکن پھر بھی لڑکے کو نوکری پر رکھ لیا۔
ایک رات گاؤں میں طوفان آیا، کسان اور اس کی بیوی رات کو جاگ گئے اور لڑکے کو بلایا، لیکن لڑکا سو رہا تھا، کسان نے سب کچھ چیک کیا، اس نے دیکھا کہ گھر کے دروازے بند تھے، سوکھی لکڑیاں لا کر چولہے کے پاس رکھ دی گئیں اور جانوروں کو چارہ کھلایا گیا۔اور اس دن کسان کو ان الفاظ کا مطلب سمجھ میں آیا کہ میں طوفان میں بھی سو سکتا ہوں۔